امریک،10اکتوبر(ایجنسی) معاشیات کا اس سال کا نوبل انعام اولیور ہارٹ اور بینگٹ ہولسٹروم کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق برطانوی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات ہارٹ اور فن لینڈ کے ماہر معاشیات ہولسٹروم کو "کنٹریکٹ
تھیوری" کے حوالے سے ان کے کام پر یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تھیوری کی مدد سے دیگر باتوں کے علاوہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہوں جیسے معاملات کو سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں ماہرین امریکا میں ہی رہتے ہیں۔ ادب کے شعبے میں اس سال کے آخری نوبل انعام کا اعلان آئندہ جمعرات کے روز کیا جائے گا۔